• ستمبر 26, 2021

تشدد: یو یو ہنی سنگھ کی اہلیہ شوہر کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

ممبئی:  تشدد کرنے پر مشہور میوزک ریپر یو یو ہنی سنگھ کی اہلیہ نے شوہر کے خلاف دہلی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

اہلیہ شیلنی تلوار نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ شوہر یو یو ہنی سنگھ کی جانب سے مجھے جسمانی، زبانی اور نفسیاتی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، شوہر کی آمدنی چار کروڑ روپے ماہانہ ہے اور وہ ان پیسوں کو شراب نوشی، منشیات اور عیاشی پر خرچ کرتے ہیں۔

یو یو ہنی سنگھ کی اہلیہ نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ شوہر نے کئی لڑکیوں سے جنسی تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔ شیلنی تلوار کی درخواست پر عدالت نے یو یو ہنی سنگھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر 28 اگست تک جواب طلب کرلیا ہے۔ تاہم یو یو ہنی سنگھ کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اشنا شاہ دونوں ڈوز لگوانے کے بعد بھی کورونا کا نشانہ بن گئیں

Read Next

نوازالدین صدیقی و اہلیہ نے طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے