• ستمبر 27, 2022

ترک صدر رجب طیب اردوان اہم دورے پر یوکرین پہنچ گئے

کیف: ترک صدر رجب طیب اردوان اہم دورے پر یوکرین پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدر زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقات کی۔

ملاقات میں روس یوکرین جنگ سمیت خطے کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک اور یوکرینی وفود نے کئی اہم معاہدوں پر دستخط کردیے۔

اس موقع پر یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ طیب اردوان کا دورہ یہ پیغام دیتا ہے کہ ترکی یوکرین کے ساتھ کھڑا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نےدونوں رہنماؤں کے ساتھ زیپوریزیا ایٹمی پلانٹ میں کشیدہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بی آر ٹی پشاور کی آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

Read Next

یوکرینی صدر کا روسی فورسز کے انخلاء تک امن معاہدہ نہ کرنے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔