• ستمبر 23, 2021

ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 3 افراد جاں بحق، 140 سے زائد زخمی

انقرہ:  ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 3 افراد جاں بحق اور 140 سے زائد زخمی ہو گئے۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔

ترکی کے جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری، متاثرہ علاقوں میں 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے آگ پھیلتی جا رہی ہے۔

ترک وزیرِ جنگلات کا کہنا ہے جنگلات میں آتشزدگی پر قابو پانے میں وقت لگے گا۔ ترک حکام کا کہنا ہے 35 جہاز، 457 گاڑیاں اور 4 ہزار فائرفائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ ترک ساختہ بغیر پائلٹ کے ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

متاثرہ علاقوں سے کئی دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں، ترکی کے چند سیاحتی مقامات بھی آگ سے متاثر ہوئے۔ فائر فائٹرز انتظامیہ کے مطابق 17 صوبوں میں 60 مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جنوبی پنجاب میں بارشیں: دریائے چناب میں پانی کی سطح کافی حد تک بلند ہوگئی

Read Next

پشاور کارخانو مارکیٹ میں پولیس وین کے قریب دھماکا، 1 اہلکار شہید، ایک زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے