• ستمبر 26, 2021

ترکی کی مشہور ٹک ٹاکر خاتون ویڈیو بناتے چھت سے گر کر ہلاک

انقرہ: ترکی کی مشہور خاتون ٹک ٹاکر ویڈیو بناتے ہوئے چھت سے گر کر ہلاک ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ترکی کے ضلع سنیورٹ ضلع میں پیش آیا جہاں 23 سالہ ٹک ٹاکر ویڈیو بنانے کے جنون میں اپنی جان گنوا بیٹھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو خواتین ٹک ٹاک کی ویڈیو بنا رہی ہیں۔ ایسے میں ایک خاتون ایک بلند عمارت پر پاؤں لٹکائے بیٹھی ہے۔ اچانک اس کا پاؤں پھسلتا ہے اور وہ نیچے جا گرتی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس ویڈیو میں موجود دونوں خواتین آپس میں کزنز تھیں۔ اس افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والی ٹک ٹاکر کا نام کبریٰ دگان بتایا جا رہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کنگسٹن ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز 302 رنز پر ڈکلئیر کر دی

Read Next

انجلینا جولی کی انسٹاگرام پر انٹری، چند گھنٹوں میں فالورز کی تعداد 72 لاکھ سے تجاوز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے