• جنوری 20, 2021

ترکی نے واٹس ایپ کی متبادل ایپلیکیشن متعارف کرادی

استنبول: ترکی کے ماہرین نے پیغام رسانی کے لیے واٹس ایب کی متبادل ایپلیکیشن متعارف کرادی جس کو سرکاری حکام استعمال کررہے ہیں جبکہ دو روز میں اسے لاکھوں صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا۔ ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین نے پیغام رسانی کے لیے ’بِپ‘ BIP ایپلیکیشن تیار کی جسے ایک روز قبل متعارف کرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بپ نامی ایپ کو ایک ایسے وقت میں متعارف کرایا گیا جب واٹس ایپ نے متنازع پرائیویسی پالیسی پیش کی جس کے تحت کمپنی صارفین کا ڈیٹا دیگر کمپنیوں کو فراہم کرنے کی مجاز ہوگی۔ واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی پر صارفین کھل کر تنقید کررہے ہیں جس پر ادارے اور اُس کے سربراہ نے علیحدہ علیحدہ وضاحتی بیانات بھی جاری کیے مگر وہ صارفین کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے میں تاحال کامیاب نہیں ہوسکے۔ واٹس ایپ کی متنازع پالیسی کے بعد صارفین نے پیغام رسانی کے لیے متبادل ایپلیکیشنز کا انتخاب کیا جن میں ٹیلی گرام اور سگنلز قابل ذکر ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹوئٹر کا بڑا اعلان سامنے آگیا

Read Next

کشمیر متنازعہ مسئلہ ہے، برطانوی پارلیمنٹیرینز نے واضح کر دیا: وزیر خارجہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے