• مئی 24, 2022

ترسیلات زر میں کمی، سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ

اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں کاروباری دن کے پہلے روز مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری دن کے دوران 270 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور 10 بج کر 49 منٹ پر 100 انڈیکس 45 ہزار  808 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی سیکٹر اور آئل اینڈ پیٹرولیم سیکٹر کے حصص کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی، ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے شیئر کی قیمت 2.33 فیصد کمی سے 2.10 روپے، شیل پاکستان لمیٹڈ کے شیئر کی قیمت 3.3 فیصد کم ہوکر127.01 روپے ہوگئی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے شیئر کی قیمت 2.88 فیصد بڑھ کر 9.64 روپے ہوگئی۔

تجزیہ کار رضا جعفری کے مطابق جنوری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے موصول ہونے والی ترسیلات زر میں کمی ہوئی جس سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی ہوئی اور مارکیٹ میں شیئرز کی فروخت کا رجحان زیادہ رہا۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے زیر اثر پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان گیا ہے۔

ترسیلات زر میں کمی

اسٹیٹ بینک سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2021ء کے مقابلے جنوری 2022ء میں ترسیلات 5 فیصد کم رہیں جس کی جزوی وجہ سفر پر عائد رکاوٹوں کا نرم ہونا ہے جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں ترسیلات 14.9 فیصد کم رہیں جس کا سبب سیزن ہے۔

مزید برآں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری میں 2.14 ارب ڈالر بھیجے جو دسمبر 2021 میں وصول ہونے والی 2.5 ارب ڈالر سے 14 فیصد کم ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

واضح رہے کہ ہفتے کے روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل 7 سال کی بلند ترین سطح 94 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا قومی امکان پیدا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھنے کی رفتار میں جمعہ کو تیزی آگئی جو ہفتہ کو بھی برقرار رہی، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا اور ڈبیلو ٹی ایل 93.10 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ خام تیل 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا، اگرچہ بعد میں کچھ ریکوری بھی آئی اور برینٹ خام تیل 94.44 ڈالر فی بیرل ہوگیا، خام تیل کی یہ قیمت گزشتہ 7 سال کی بلند ترین سطح ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

زلمی کے نوجوان وکٹ کیپر نے رول ماڈل کا انکشاف کردیا

Read Next

Entertainment | 14 February 2022 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے