• اپریل 18, 2021

ترانوے فیصد پاکستانی سکولوں کے کھلے رکھنے کے حق میں ہیں ،گیلپ سروے

گیلپ سروے کی ایک رپورٹ کے مطابق 93 فیصد پاکستانیوں کے مطابق سکولوں کو کھلا رکھنا چاہئے، کیوں کہ بچوں کی تعلیم کا بہت حرج ہوچکاہے
سروے میں خواتین و حضرات سے سوال پوچھا گیا، حال ہی میں حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھول دئیے ہیں، بعض لوگوں کا خیال ہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے تعلیمی اداروں کا بند رہنا بہتر ہے،جبکہ لوگوں کی اکثریت تعلیمی اداروں کے کھلے رکنے کے حق میں ہے،ان کا ماننا ہے،سکول بندہونے سے بچوں کا تعلیمی حرج ہوتا ہے،آپ کے خیال میں حکومت کو کیا کرنا چاہئے؟ سروے کےدوران 93 فیصد افراد کی رائے کے مطابق کورونا کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، اسلئے تعلیمی ادارے کھلے رہنے چاہئیں،جبکہ 5 فیصد کی رائے میں کورونا وبا خطرناک ہے،سکولوں کو بند رہنا چاہئے،جبکہ 2 فیصد افراد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا
خیال رہے این سی او سی کی حالیہ میٹنگ میں کورونا وباء کے بڑھتے خطرات کی وجہ سے پنجاب کے سات شہروں سمیت اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں  15 مارچ سے موسم بہار کی چھٹیاں دے دی گئی،

Read Previous

اعجاز چوہدری نے حکومتی سینیٹرز کے قرآن اٹھانے کی تصدیق کردی

Read Next

سند یافتہ ووٹ چوروں کے پاس ہر بار نیا طریقہ ڈھونڈ ہوتا ہے، مریم نواز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے