• دسمبر 1, 2021

تحریک لبیک پاکستان بحال ہو سکتی ہے تو ہمارا کیا قصور ہے؟ خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد: ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اگر تحریک لبیک پاکستان بحال ہو سکتی ہے تو ایم کیو ایم کا کیا قصور ہے؟

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی ہال میں ہونے والے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت وفاقی وزرا اور چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اہم اجلاس کے دوران تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے معاہدے اور ٹی ٹی پی سے مزاکرات کا معاملہ زیر بحث آیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر خالد مقبول صدیقی نے اپنی جماعت کا معاملہ اٹھا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹی ایل پی بحال ہو سکتی ہے تو ہمارا کیا قصور ہے، پولیس والوں کو شہید کرنے سے تالی بجانے کی دہشتگردی بڑی نہیں ہے، دفتر کھولنے کا مطالبہ کرتے رہے مگر اجازت نہیں دی گئی

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پہلا ون ڈے میچ،ویسٹ انڈیز کا پاکستان ویمن کو 254رنز کا ہدف

Read Next

بروقت اقدامات کے نتائج: کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ریکارڈ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے