• مئی 25, 2022

تحریک عدم اعتماد، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان آج ملاقات کریں گے

لاہور: حکومت مخالف لائحہ عمل کے لئے اپوزیشن کی اہم قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ آصف علی زرداری پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے گفتگو ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات طے ہے جو اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر ہو گی۔

ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت ہوگی جبکہ اتحادیوں سے رابطوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ دونوں رہنما عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے حکمت عملی کو حتمی شکل دیں گے۔ مولانا فضل الرحمن سابق صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

حکومت مخالف لائحہ عمل کیلئے آصف علی زرداری اس سے پہلے لاہور میں شہباز شریف، چودھری برادران و دیگر سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

Read Previous

اطلاعات ہیں مارچ میں آنیوالے 2 ایل این جی کارگو منسوخ ہو گئے: شیری رحمن

Read Next

ٹم ڈیوڈ بھی دھانی اور عمران طاہر کے کلب میں شامل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے