• ستمبر 19, 2021

تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان آزاد کشمیر کے صدر منتخب

مظفر آباد:  تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہو گئے، انہوں نے 34 ووٹ حاصل کئے۔ صدر مسعود خان 24 اگست کو اپنی پانچ سالہ صدارتی مدت پوری کریں گے۔

مظفرآباد میں قانون ساز اسمبلی کے ارکان آج اگلے پانچ سال کے لئے صدر منتخب کریں گے۔ پارٹی پوزیشن کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود کے آسانی سے صدر منتخب ہونے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار کو مسلم کانفرنس کے سردار عتیق اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کے حسن ابراہیم کی بھی حمایت حاصل ہے۔

قانون ساز اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 32، پاکستان پیلپزپارٹی کے 11، مسلم لیگ نوازکے 7، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کا ایک ایک ووٹ ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود ایل اے 3 میرپور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ صدر منتخب ہونے کے بعد وہ اسمبلی سیٹ چھوڑ دیں گے۔

یاد رہے بیرسٹر سلطان 2015 سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر ہیں۔ بیرسٹر سلطان 1985 سے نویں بار رکن قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کا معاملہ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

Read Next

دنیا کی سب سے تیز گولی چلانے والی گن تیار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے