• اکتوبر 31, 2020

تحریک انصاف کی حکومت کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں:عثمان بزدار

لاہور:وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں، سابق حکمرانوں کے دور میں کرپشن کے نئے ریکارڈ بنے، ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو چکا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا سابق دور میں روز نیا سکینڈل سامنے آتا تھا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں، دو برس کے دوران ایک بھی سکینڈل کا سامنے نہ آنا حکومت کا کریڈٹ ہے، دو سال کے دوران ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے، عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے عالمی برادری بھارت پر ڈباؤ ڈالے،پاکستان

Read Next

منی لانڈرنگ کیس،وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹوں سمیت 10 افرد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے