• ستمبر 27, 2022

تحریک انصاف کا 19 اگست کو کراچی میں ہونے والا جلسہ منسوخ

کراچی: کراچی میں بارشوں کے باعث سیاسی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا 19 اگست کو کراچی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کراچی کا دورہ بارشوں کے باعث ملتوی کر دیا گیا، بارشوں کی پیش گوئی کے باعث جلسہ انتظامات میں پریشانی کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کراچی نے 19اگست کو شاہراہ قائدین پر جلسے کا اعلان کیا تھا،عمران خان نے بھی خطاب کرنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 19 اگست کا جلسہ ملتوی کیے جانے کے بعد اب یہ جلسہ 26 اگست کو ہو گا، یہ جلسہ باغ جناح  میں ہو گا اور عمران خان اس میں خطاب کرینگے۔

یاد رہے کہ این اے 245 کا الیکشن 21 اگست کو ہونے جا رہا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار کے درمیان ہو گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

طالبہ تشدد کیس: شیخ دانش عدالت میں پیش، 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Read Next

طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے: سراج الحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔