• ستمبر 27, 2022

تحریک انصاف کا پاورشو کا فیصلہ، عوام کے پاس ہمارے علاوہ کوئی آپشن نہیں، وزیراعظم

عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کے پاس تحریک انصاف کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں، بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر غورکیاگیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ

وزیراعظم نے سی ای سی کمیٹی کوبطور پارٹی چیئرمین گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو منظم کیا جائے۔ ہمارے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی، تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے، اجلاس کے دوران وزیراعظم نے دورہ چین کی کامیابی کواجاگر کرنے کی بھی ہدایت کی

تحریک انصاف پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پرجلسے کرے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Baba Khabri | Inside Stories | Funny Program | A1 Tv | 04 February 2022

Read Next

تین ہزار لیموں سے بنی دنیا کی سب سے بڑی “پھل بیٹری”

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔