• مارچ 2, 2021

تحریک انصاف نے اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ کو الیکشن کمیشن سے چھپایا:احسن اقبال

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نےاسرائیل اوربھارت کی فنڈنگ کوالیکشن کمیشن سےچھپایا،اسٹیٹ بینک نےمتعددبینک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جوظاہرنہیں کیے گئے،ہنڈی سےبھی رقوم منگوائی گئیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےلیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےمتعددخفیہ اکاؤنٹس پکڑے جاچکے، تحریک انصاف سےمتعلق فیصلوں کوبھی جلد آناچاہیے، فیصل واوڈا کا کیس کئی ماہ سےزیرالتوا ہے۔پی ٹی آئی نےاسکروٹنی کمیٹی میں غیرملکی فنڈنگ تسلیم کی جبکہ غیرملکی فنڈنگ کی ذمےداری ایجنٹس پرڈال دی، کروڑوں روپےکی مداخلت سےسیاسی عدم استحکام پیداکیاگیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو 2018 کاالیکشن کالعدم قراردیناچاہیے،گزشتہ انتخابات کی قانونی حیثیت پرسوالیہ نشان پڑگیا۔ پاکستان کی سیاست کےبڑےفراڈکومنطقی انجام تک پہنچاناچاہیے، اپوزیشن الیکشن کمیشن کےباہر پرامن احتجاج کرے گی، احتجاج کامقصد توڑپھوڑکرنانہیں، ہمارا مطالبہ ہےپی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کافیصلہ کیاجائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بڑے احتجاج کی تیاری،مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

Read Next

فارن فنڈنگ،ن لیگ نے جو گڑھا کھودا خود اس میں گرنے جارہی ہے،فرخ حبیب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے