• اکتوبر 25, 2020

تجاوزات کی وجہ سے کراچی ڈوب رہا ہے، ملیر ندی کے پاٹ میں گھر بنا دیئے گئے: وزیراعلی سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے کراچی ڈوب رہا ہے، ملیر ندی کے پاٹ میں مکانات بنا لئے گئے، چنیسر ہالٹ کے قریب عمارت بننے سے پانی کا قدرتی بہاﺅ متاثر ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ نے راشد منہاس انڈر پاس کے قریب بیٹھ جانے والی سڑک کی فوری مرمت کا حکم بھی دیا، انہوں نے ملیر ندی اور یار محمد گوٹھ کا دورہ بھی کیا اور عوامی شکایات سنیں، اس موقع پر مراد علی شاہ بولے آپ کی تجاوزات سے شہر ڈوب رہا ہے، ملیر ندی کے پاٹ میں گھر بنائے گئے ہیں، آغا ٹاون کے نام پر ملیر ندی آپ نے بلاک کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے یوسف گوٹھ کا دورہ کرکے ریلیف کاموں کا جائزہ لیا،ان کا کہنا تھا کہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں، انتظامیہ متاثرین کی مدد کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سازشی عناصر اپنا کام کرتے رہیں، حکومت 5 سال پورے کرے گی: عثمان بزدار

Read Next

کل سب کی آنکھیں کھل گئی ہونگی شہر کس طرح ڈوبا: حلیم عادل شیخ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے