• دسمبر 8, 2021

تبدیلی سرکار جب سے اقتدار میں آئی ہے ملک توانائی بحران کا شکار ہے: امتیاز شیخ

کراچی: وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کہتے ہیں غیر اعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، تبدیلی سرکار جب سے اقتدار میں آئی ہے ملک مسلسل توانائی بحران کا شکار ہے۔

گیس بحران پر اپنے ردعمل میں امتیاز احمد شیخ کا کہنا تھا کہ عوام کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے غریب افراد ہوٹل اور تندور سے کھانا اور روٹی خریدنے سے قاصر ہیں، کیپیٹو پاور کمپنیاں، صنعتیں اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی بندش سے ہزاروں افراد بیروزگار ہو رہے ہیں، گیس بندش سے قومی خزانے اور صنعتکاروں کو بھاری نقصان کا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء ایل این جی کی خریداری اورگیس ٹرمنل کے بارے میں مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، تبدیلی سرکار جب سے اقتدارمیں آئی ہے ملک مسلسل توانائی بحران کا شکار ہے۔ مارچ، اپریل کے مہینے میں نومبر،دسمبر کے لیے 8 ڈالر میں ایل این جی دستیاب تھی، تاخیر سے ٹینڈر کرنے کی وجہ سے ملکی تاریخ کے مہنگے ترین ایل این جی کے سودے کیے گۓ، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ایل این جی کی خریداری 30ڈالر ایم ایم سی ایف ڈی پر کی گئی۔

امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ مہنگی ایل این جی کے سودے کرنے کے باوجود غیر ملکی کمپنیاں آرڈر منسوخ کررہی ہیں، ملکی تاریخ میں قوم کو اتنے بحرانوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا جتنا سونامی کے اقتدار میں آنے کے بعد کرنا پڑرہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘گیس بحران سمیت عوامی مسائل سے نجات کا واحد حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے’

Read Next

سوڈان: فوج وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کو عہدے پر بحال کرنے پر رضامند

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے