• ستمبر 30, 2022

تباہی سرکار نے پارلیمان کو صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کیلئے معطل کر دیا: شیری رحمان

اسلام آباد:  پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تباہی سرکار نے پارلیمان کو متعدد صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کے لیے معطل کر دیا۔

شیری رحمان نے اپنے پیغام میں حکومت پر کڑی تنقید کی، ان کا کہنا تھاکہ اختلاف رائے کو ختم کرنے کی کوشش میں حکومت سائبر کرائم قوانین میں ترمیم کیلئے ایک اور صدارتی آرڈیننس کا استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا جھٹکا ظاہر کرتا ہے کہ یہ کس قدر خوفزدہ ہیں، وزرا کو انتخابات کی مہم میں شامل ہونے کی اجازت ریاستی وسائل کا غلط استعمال کرنے کی بڑی مثال ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

موسم کی صورت حال

Read Next

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، فواد چودھری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔