• دسمبر 5, 2021

تبادلوں پر تنازع: حکم عدولی پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 29 سینئر افسران کو نوٹسز

کراچی: وفاق اور صوبوں میں سینئر افسران کے تبادلوں کے معاملے پر تنازع پیدا ہوگیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 29 سینئر افسران سے تبادلوں کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے پولیس سروس کے گریڈ 20 کے 17 اور پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے گریڈ 20 کے 12 افسران کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ افسران سے تبادلوں کے احکامات ہر عمل درآمد نہ کرنے پر 7 روز میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔

قبل ازیں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط میں افسران کو صوبوں میں ہی کام جاری رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Sports News | 24 November 2021 | A1 TV

Read Next

لاہور: ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب ٹائر پھٹنے سے ٹرک پل سے نیچے گرگیا، ڈرائیور شدید زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے