• نومبر 29, 2021

تائیوان تنازع، امریکا اور چین کے مابین تناو بڑھ گیا

واشنگٹن: تائیوان کے معاملے پر امریکا اور چین میں ایک بار پھر تناؤ بڑھ گیا، چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ سرد جنگ اور چھوٹے مقاصد کے لیے سیاسی محاذ آرائی ناکامی سے دوچار ہوگی۔

صدر بائیڈن اورچینی ہم منصب میں متوقع ملاقات سے پہلے بیانات میں تیزی، امریکا نے چین کے خلاف تائیوان کے دفاع کا اعادہ کیا۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ تائیوان کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ خود اپنا دفاع کرسکے۔

چین نے بھی امریکی بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے، چینی صدر نے نیوزی لینڈ میں ایشیا پیسیفک اکنامک کارپوریشن سمٹ سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ ایشیا پیسیفک ریجن سرد جنگ اورمحاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، سرد جنگ کا دوبارہ آغاز کسی کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا۔

صدر بائیڈن اور چینی ہم منصب میں ورچوئل میٹنگ جلد ہو گی جبکہ باقاعدہ ملاقات بھی آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

متحدہ عرب امارات میں بغیر ڈرائیور گاڑیاں سڑکوں پر دوڑیں گی

Read Next

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چند روز کیلئے مؤخر کیا گیا: بابر اعوان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے