• اپریل 16, 2021

بے قابو کورونا مزید خطرناک: 24 گھنٹے کے دوران 40 اموات، 3306 نئے مریض رجسٹرڈ

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 843 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 198 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 53 لاکھ 43 ہزار 702 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 999 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 34 ہزار 392 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 968 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 843 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 923، سندھ میں 2 ہزار 866، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 344، اسلام آباد میں 297، بلوچستان میں 165، گلگت بلتستان میں 96 اور آزاد کشمیر میں 152 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، خو د کو قرنطینہ کرلیا

Read Next

دورہ نیوزی لینڈ، پاکستانی اسکواڈ میں شامل 6 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے