• اکتوبر 26, 2021

بی اے پی کے ترجمان عبدالرحمان کھیتران کا جام کمال پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام

اسلام آباد: بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، بی اے پی کے ترجمان عبدالرحمان کھیتران نے جام کمال پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگا دیا۔

ترجمان بی اے پی عبدالرحمان کھیتران کا کہنا ہے کہ جام کمال نے مجھے میرے بیٹے کے ذریعے آفر بھیجی، میرے بیٹے کو من پسند وزارت اور دیگر کی آفر کی گئی، پانی سر سے گزر چکا، ہر حال میں جام کمال کو جانا ہوگا۔

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے اندرونی اختلافات الیکشن کمیشن پہنچ گئے، وزیراعلیٰ جام کمال نے بطور پارٹی صدر خط لکھ دیا۔

چیف الیکشن کمشنر پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری کا اختیار نہیں صدر کی موجودگی میں قائم مقام صدر منتخب کریں۔ انہوں نے تحریری طور پر پارٹی صدارت سے استعفیٰ نہیں دیا، وہ پارٹی کے امور تاحال چلا رہے ہیں، جنرل سیکریٹری کے لکھے گئے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

یاد رہے یکم اکتوبر کو وزیراعلی جام کمال نے ٹوئٹر پیغام میں پارٹی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

الیکشن کمیشن کی بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے جاری حکمنامہ پر عملدرآمد کی ہدایت

Read Next

کے پی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت اشیاء فروخت کرنے پربیکری یونٹس سربمہر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے