• ستمبر 18, 2021

بیگم وزیراعلی پنجاب نے اپوا کالج میں پودا لگا کر ”پلانٹ فارپاکستان ڈے“ مہم کا آغاز کر دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اہلیہ بیگم صوفیہ عثمان نے گورنمنٹ گریجوایٹ اپوا کالج میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا، ان کا کہنا ہے کہ شجرکاری کے ذریعے آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ اور بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اہلیہ بیگم صوفیہ عثمان نے ربن کاٹ کر گرلز کالجز میں ”پلانٹ فارپاکستان ڈے“ مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ بیگم وزیراعلی پنجاب صوفیہ عثمان کا کہنا تھا کہ پودے لگانا سنت رسولؐ اور کار ثواب ہے، درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جس کے اثرات مدتوں برقرار رہتے ہیں۔ طلبہ کو بھی شجر کاری مہم میں حصہ لے کر قومی ذمہ داری نبھانی چاہیے-

بیگم صوفیہ عثمان کا کہنا تھا کہ طالبات کا شجرکاری مہم میں حصہ لینا خوش آئند امر ہے، درخت خود دھوپ جھیلتے ہیں اور دوسروں کوسایہ فراہم کرتے ہیں۔ ماحولیات کے تحفظ اور جنگلی حیات کی بقاء کے لئے شجر کاری کی اہمت مسلمہ ہے۔

بیگم صوفیہ عثمان نے کالج ایڈیٹوریم میں سٹاف کے ساتھ کیک بھی کاٹا، پرنسپل گورنمنٹ اپوا کالج نائمہ خورشید، ڈائریکٹر کالجز اور کالج کی اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جنگ افغان مسئلے کا حل نہیں، امن کو موقع دینا ہوگا: وزیر مملکت فرخ حبیب

Read Next

کورونا کیسز، سندھ میں سبزی منڈیوں میں ویکسین کارڈ کے بغیر داخلے پر پابندی عائد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے