• اکتوبر 16, 2021

بین سٹوکس کا ایشز سیریز میں شرکت کا امکان کم ہوگیا

لندن:  انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین سٹوکس اپنی زخمی انگلی کے دوسرے آپریشن کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں کھیلنے کا موقع گنوا سکتے ہیں۔

بین سٹوکس نے جولائی سے کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ ای سی بی کا کہنا تھا کہ اپریل میں آئی پی ایل میچ کے دوران زخمی ہونے والے بین سٹوکس کی انگلی کا دوسرا آپریشن 4 اکتوبر کو ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ بین سٹوکس کے بائیں ہاتھ کی پہلی انگلی سے دو سکریو اور زخمی ٹیشو نکالے گئے، وہ آئندہ چار ہفتوں تک ای سی پی کی میڈیکل ٹیم کے نگرانی میں بحال کے سخت دور سے گزریں گے۔ آپریشن کے باعث انگلینڈ کی آسٹریلیا میں پانچ میچز کی سریز میں بین سٹوکس کی شرکت انتہائی مشکوک ہے۔

شیڈول کے مطابق سیریز 8 دسمبر سے برسبن میں شروع ہوگی۔ اس بات کا بھی خدشہ پایا جا رہا ہے کہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے متعلق سخت پابندیوں کی وجہ سے دورہ منسوخ ہوجائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغانستان :قندوزمیں دھماکہ،50سے زائد جاں بحق،داعش خراسان نے ذمہ داری قبول کرلی

Read Next

اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے