• اپریل 16, 2021

بین الاقوامی ایوارڈ جیت کر اداکارہ سجل علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور: پاکستان کی خوبرو اور مشہور اداکارہ سجل علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، اداکارہ کو فلم اور ٹی وی کے لیے متاثر کن کارکردگی پر دبئی میں بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستانی اداکارہ سجل علی کو فلم اور ٹی وی کے لیے گراں قدر خدمات اور متاثر کن کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد سجل علی کا کہنا تھا کہ یہاں پر ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، بالخصوص اتنے زبردست اداکاروں کے ساتھ ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں، تمام مداحوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر سجل علی نے ایوارڈ کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بہت اہم ہے، بحیثیت اداکار نہیں بلکہ ایک پاکستانی کے طور پر۔

واضح رہے کہ (DIAFA) ڈسٹنکٹف انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ کی تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس میں نہ صرف عرب بلکہ بین الاقوامی شخصیات کو ان کے فن میں گراں قدر خدمات، کامیابیوں اور متاثر کن کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فارمولا ون بحرین گراں پری میں حادثہ، گروسجین کی کار بیرئر سے ٹکرا گئی، ہسپتال منتقل

Read Next

بلاول بھٹو سے شادی کی خبروں پر مہوش حیات بول پڑیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے