• اگست 2, 2021

بینک 25ہزار ماہانہ منتقلی کی سہولت مفت فراہم کریں، اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انفرادی صارفین کو ماہانہ کم از کم 25 ہزار روپے فی اکاؤنٹ، والٹ ڈیجیٹل طریقے سے رقوم منتقل کرنے کی سہولت مفت فراہم کریں۔

رپورٹ کے مطابق بینک رقم کی مجموعی حد تک بڑھا بھی سکتے ہیں، اس طرح انفرادی صارفین کو اپنی ماہانہ حدود میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مرتبہ رقوم کی منتقلی کا موقع ملے گا۔ 25 ہزار روپے فی اکاؤنٹ کی ماہانہ حد عبور ہونے کے بعد بینک اپنے صارفین سے ہر ٹرانزیکشن پر اس کی 0.1 فیصد رقم یا 200 روپے ، جو بھی کم ہو، چارج کرسکتے ہیں۔

اس کی مدد سے خدمات کے فراہم کنندگان کو بین البینک رقوم کی منتقلی پر آنے والی لاگت کا کچھ حصہ وصول کرنے اور پائیدار اور اختراعی بزنس ماڈل تشکیل دینے میں مدد ملے گی،تاہم نئی ہدایات میں بینکوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی غرض سے اپنے صارفین کو ڈیجیٹل طور پر رقوم کی بلامعاوضہ منتقلی کی خدمات فراہم کریں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آج پاکستان سفارتی محاذ پر کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے: گورنر پنجاب چودھری سرور

Read Next

بنگلادیش کی اداکارہ کا 4 افراد پر اجتماعی زیادتی کا الزام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے