• اپریل 11, 2021

بینظیر کی صاحبزادی آصفہ کی سیاست میں انٹری، ملتان جلسے سے دھواں دار خطاب

ملتان:  سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے سیاسی میدان میں انٹری دیتے ہوئے ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے دھواں دار خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ دیدیا، حکمرانوں کو اب گھر جانا ہوگا۔

آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کے ظلم کے باوجود اتنی تعداد میں کارکن جمع ہوئے۔ عوام اب حتمی فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ ان حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔ ہم عوام کی خدمت کرکے شہید بھٹو کا مشن پورا کریں گے۔

انہوں نے حکمرانوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اگر بھائیوں کو گرفتار کریں گے تو پیپلز پارٹی کی ہر عورت جدوجہد کیلئے تیار ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بلاول بھٹو سے شادی کی خبروں پر مہوش حیات بول پڑیں

Read Next

لاہور کے جلسے سے حکمرانوں کا خاتمہ ہو جائے گا: مولانا فضل الرحمن

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے