• اپریل 16, 2021

بیرونی ادائیگیاں،زرمبادلہ ذخائر31.6کروڑڈالرکم ہو گئے

کراچی: گزشتہ ہفتے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں31کروڑ6لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 27نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 55 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح سے گھٹ کر 20 ارب 24 کروڑ 18 لاکھ ڈالر رہ گئے ۔ا س دوران سرکاری ذخائر میں 30کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس سے سرکاری زرمبادلہ ذخائر13 ارب41 کروڑ55 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 13 ارب11 کروڑ9 لاکھ ڈالر اور کمرشل ذخائر 60 لاکھ ڈالرکی کمی سے 7 ارب13 کروڑ 9 لاکھ ڈالر ریکارڈکیے گئے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پیرا آرچری نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ، پنجاب کے قاسم طاہر سرخرو

Read Next

یوٹیلیٹی اسٹورز نومبر کیلئے اشیاء کی فروخت کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے