• اکتوبر 22, 2020

بیروت دھماکے کے بعد لبنان بھر میں حکومت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے، ہزاروں افراد کی شرکت

بیروت، بیروت دھماکے کے بعد لبنان میں حکومت مخالف مظاہرے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ لبنان بھر  میں حکومت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے مظاہرین نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا اور کئی مقامات پر توڑ پھوڑ کی لبنانی پولیس اور فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کے  شیل چلائے ،عوام نے مذاکرات کیلئے آئے لبنانی وزیر کو واپس جانے پر مجبور کردیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ بیروت دھماکہ حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے عوام نے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کردیا

3 روز قبل ہونے والے دھماکے میں 137 افراد جاں بحق اور 5 ہزار افراد زخمی ہوئے دھماکہ ویئر ہاؤس میں رکھے ہزاروں کلو گرام دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا اور چند لمحوں میں ہنستا بستا شہر کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بندرگاہ کے حکام سمیت16 افراد کو زیر حراست میں لیا گیا ہے دھماکے سے ملکی معیشت کو 15 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جبکہ دھماکے کے بعد ملک میں 2 ہفتے کی ایمر جنسی جاری ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Regional News Bulletin |04:00 PM | 07 August | 2020 | A1 Tv |

Read Next

لبنان کو 15 ارب ڈالر کا نقصان، ہسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش ختم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے