• ستمبر 18, 2021

بیرسٹر سلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ، 24 اگست کو حلف اٹھائیں گے

مظفر آباد: بیرسٹر سلطان محمود چودھری آزاد کشمیر کے نئے صدر ہوں گے۔ نئے صدر کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا۔ آزاد کشمیر کے نئے صدر 24 اگست کو حلف لیں گے۔

بیرسٹر سلطان محمود ایل اے 3 میرپور سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ان کو وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں سب سے مضبوط سمجھا جا رہا تھا مگر عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو اس منصب کے لئے موزوں ترین قرار دیتے ہوئے انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر بنا دیا۔

اس سے قبل انوار الحق آزاد کشمیر کے اسپیکر منتخب ہوئے تھے، ان کا تعلق بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

بیرسٹر سلطان محمود کو منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ مسلسل نو بار رکن آزاد کشمیر اسمبلی منتخب ہوئے، حال ہی میں ہونے والے الیکشن میں وہ ایل اےتھری میرپور سے ممبراسمبلی منتخب ہوئے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کی چار تاریخ کو پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو ئے تھے، سردار عبدالقیوم نیازی کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور سے ہے، وہ دو ہزار چھ میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوئے اور دو ہزار گیارہ تک وزیر خوراک بھی رہے۔ اُنہوں نے دو سال قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

سلطان محمود نے پانچ سال قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی میں بھی رہے، اور وزرات عظمی کے منصب پر بھی فائر رہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 102 اموات، 4934 نئے مریض

Read Next

مکہ مکرمہ: 8 کروڑ ریال کے سونے کی مشتبہ فروخت میں ملوث 29 افراد گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے