• جولائی 30, 2021

بہن کو وراثتی جائیداد سے محروم رکھنے کا معاملہ، بھائیوں کے حق میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے بہن کو 23 سال تک وراثتی جائیداد سے محروم رکھنے والے بھائیوں کے حق میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے اللہ وسائی کی نظر ثانی اپیل پر فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ دکھ کی بات ہے کہ بی بی اللہ وسائی اپنے بھائیوں سے اپنے حق کے لیے 23 سال تک لڑتے لڑتے وفات پاگئی، مسلم ریاست ہونے کے ناطے وراثت کا حق سب کو ملنا چاہیے، افسوس کہ ہم بحیثیت قوم 21 ویں صدی میں بہت دور نکل آئے ہیں، افسوس کے اسلام کے آنے کے 1400 سال بعد بھی لوگ عورتوں کے وراثتی حقوق کو دبانا چاہتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایشوریا رائے نے مہوش حیات کی مسترد کردہ فلم میں کام کیا

Read Next

سابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسو انتقال کر گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے