• اکتوبر 16, 2021

بہاولپور کور کے زیر اہتمام دوسری آل پاکستان ٹرائی تھلون 16 اکتوبر کو منعقد ہو گی

بہاولپور: بہاولپور کور کے زیر اہتمام دوسری آل پاکستان ٹرائی تھلون 16 اکتوبر کو منعقد ہو گی، ایونٹ میں 18سے 45 عمر کے افراد شرکت کرسکیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری آل پاکستان ٹرائی تھلون 16 اکتوبر کو بہاولپور میں منعقد ہوگی، بہاولپورکور کے زیراہتمام ایونٹ میں 18سے 45 عمر کے افراد شرکت کرسکیں گے جن میں ارکان سول سوسائٹی، اساتذہ، طلبا، سرکاری ملازمین، پولیس، پاک فوج اور رینجرزکے اہلکار شامل ہوں گے۔

یہ مقابلے 3 مراحل میں منعقد کئے جائیں گے جن میں 300میٹر سوئمنگ، 20 کلومیٹر سائکلنگ اور 10 کلو میٹر پیدل بھاگنا شامل ہے، ایونٹ کے شرکاء کو تینوں مراحل طے شدہ وقت میں مکمل کرنے ہوں گے، ہر مرحلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

ٹرائی تھلون کا مقصد معاشرے میں کھیلوں کی صحت مند سرگرمیوں کوفروغ دینا اور نوجوانوں کو ایک دوسرے سے سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مجھ سے منسوب نازیبا ویڈیوز جعلی ہیں،متھیرا کی وضاحت

Read Next

خدمت کی سیاست کے سامنے منفی سیاست دم توڑ چکی: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے