• مئی 25, 2022

بھوانہ:مشہور پنجابی شاعر استاد ناصر علی تائب 57 سال کی عمر میں وفات پا گئے

بھوانہ:مشہور پنجابی شاعر استاد ناصر علی تائب 57 سال کی عمر میں وفات پا گئے.ناصر ولی تائب پھیپھڑوں آور سانس کے عارضہ میں مبتلا تھے،ناصر علی تائب نے ہزاروں کی تعداد میں دوہڑے, ماہیے, قطعے,غزل,نصر اور گیت لکھ کر پنجابی شاعری کو ایک نیا رنگ دیا.ان کے لکھے ہوئے گیت کئی لوک گلوکار و عوامی فنکاروں نے گا کر گائکی میں نام پیدا کیا.ان کی وفات پر شعرا برادری غم و سوگ میں ڈوب گئی.ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں موضع بھوچرہ میں ادا کر دی گئی.نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی خصوصی طور پر شعرا برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی.اس موقع پر شعرا کا کہنا تھا کہ ان کا ایک ایک لفظ چیخ کر اپنے ہونے کا احساس دلاتا ہے. پوری دنیا میں اگر کوئی پنجابی جاننے والا ہے تو وہ ناصر تائب کا شیدائی ہے.

Read Previous

پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے کم پر بات نہیں ہوگی: (ق) لیگ نے اپوزیشن کو جواب دیدیا

Read Next

Such Bolo With Saqib Saleem Qureshi | last Interview Of Rehman Malik | A1 Tv | 23 February 2022

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے