• جنوری 17, 2022

بھتہ خوروں کی ستائی خاتون کی خود کشی کا معاملہ، تین ملزمان گرفتار

لاہور: بھتہ خوروں کی ستائی خاتون کی خود کو آگ لگا کو خود کشی کا معاملہ، 50 فیصد جسم جھلس چکا ہے۔ ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان کہتے ہیں کہ بھتہ مانگنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سرگودھا کی رہائشی 50 سالہ نورین جناح ہسپتال کے برن سنٹر میں زیر علاج ہے. ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کا 50 فیصد جسم جھلس گیا ہے، خاتون کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ غریب خاتون کے بیٹے ابرار کا کہنا تھا کہ غریب خاتون کو ہسپتال سے ادویات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں، کل سے اب تک ہزاروں روپے کی ادویات باہر سے لا چکا ہوں، سرنجیں تک باہر سے منگوائی جا رہی ہیں۔

خاتون کے بھائی کا کہنا تھا کہ بہن نے بیان میں بھی انصاف کی اپیل کی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس کے بعد مریضہ کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، مریضہ کو گذشتہ روز سرگودھا سے لاہور ریفر کیا گیا تھا جبکہ ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان کہتے ہیں بھتہ مانگنے والے تینوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے، ملزمان کا مکمل چالان تیار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پشاور: ضلع کچہری میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

Read Next

آسٹریلوی سیکیورٹی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ، ڈریسنگ روم، گراونڈ کا جائزہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے