• جون 14, 2021

بھارت کے مالدار افراد نجی طیاروں کے ذریعے ملک چھوڑ گئے

لندن: بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث مالدار افراد ہزاروں پونڈز دے کر نجی طیاروں کے ذریعے ملک سے چلے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں کورونا کے خطرناک حد تک اضافے کے بعد کئی افراد ملک چھوڑ گئے جبکہ دیگر ملکوں کی جانب سے بھارتی پروازوں پر پابندی کے بعد بھارت کے امیر ترین لوگ نجی طیاروں کے ذریعے برطانیہ پہنچ گئے۔

بھارت سے آنے والے کئی نجی طیاروں کو برطانیہ میں اترنے کی اجازت نہیں ملے۔

ذرائع کے مطابق سفری پابندیوں کے بعد بھارت سے آنے والے تقریباً 8 نجی طیاروں کو برطانیہ میں اترنے کی اجازت ملی جو تقریباً 70 ہزار پونڈ فی طیارے کی قیمت ادا کر کے پہنچے۔ جن میں سے چار ممبئی، تین دہلی اور ایک پرواز احمد آباد سے آئی۔

اس سے قبل 22 اپریل کو بھارت سے لندن کے لیے تقریبا 300 ٹکٹ فروخت ہوئے جنہیں برطانیہ کی سفری پابندیوں کے وجہ سے واپس کر دیا گیا۔ یہ ٹکٹ 11 سو پونڈ فی سیٹ کے حساب سے فروخت کیے گئے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور کے بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا اسٹاک ختم ہونے لگا

Read Next

سترہ کروڑ سے زائد انٹرنیٹ ایڈریسز فروخت ہونے کا انکشاف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے