• اکتوبر 30, 2020

بھارت کے اسلحہ جمع کرنے سے پاک فضائیہ کو کوئی خوف نہیں:ایئر چیف مارشل مجاہد انور

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئرچیف مجاہد انور خان نے 13 اگست کو فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا ایئر چیف مارشل مجاہد انور کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ مادر وطن کی خود مختاری کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ بھارت کے اسلحہ کے ذخائر سے پاک فضائیہ خوف میں نہیں۔ ترجمان کے مطابق دورے کے دوران ایئر چیف نے دو سیٹوں والے جے ایف 17 طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔۔ اس موقع پر ایئر چیف نے 2 سیٹوں والے جے ایف 17 بی طیارے میں سوار ہو کر آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ بھی لیا۔ آپریشنل بیس آمد پر افسروں اور جوانوں سے خطاب میں ایئرچیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ میں ڈوئل سیٹ اور بلاک تھری کی شمولیت ہماری جدیدیت کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے، جس کا اظہار گزشتہ سال آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے دوران دیکھا گیا۔ پاک فضائیہ دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوگی۔ ایئر چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ بری اور بحری افواج کے شانہ بشانہ مادر وطن کی خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بریکنگ نیوز،چیف جسٹس کے الیکٹرک حکام پر پھر برہم

Read Next

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے