• نومبر 25, 2020

بھارت کی نصف آبادی کا اگلے برس تک کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ

نئی دہلی: بھارت کی نصف آبادی کا اگلے برس فروری تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا امکان ہے، گذشتہ روز 46 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق اور 594 لوگ ہلاک ہوئے۔

کورونا وبا کے آغاز میں بھارت میں وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد میں خاصی کمی دیکھی گئی تھی ، خصوصا اموات کی شرح امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک کے مقابلے بہت کم تھی، تاہم ماہرین نے اس کی وجہ یوں بتائی کہ بھارت میں کورونا ٹیسٹ ہی محدود پیمانے پر کئے جارہے ہیں جس کے سبب کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی رپورٹنگ ہی نہیں ہو رہی۔

بھارتی اپوزیشن مودی سرکار کو کورونا کے حوالے سے مناسب اقدامات نہ اٹھانے پر تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے، حزب اختلاف پارٹی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی نسبت پاکستان نے کوویڈ 19 کا زیادہ بہتر انداز میں مقابلہ کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عوام کورونا کے بارے میں ٹرمپ کے بار بار جھوٹ بولنے سے تنگ آ گئے: جوبائیڈن

Read Next

چلی میں حکومت مخالف مظاہرے دارالحکومت کے بعد دیگر شہروں میں بھی پھیل گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے