• ستمبر 26, 2021

بھارت کی معروف اداکارہ نے خود کشی کر لی

ممبئی: بھارتی تامل شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ الیگزینڈرا جاوی کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کا تعلق روس سے ہے جو بھارتی تامل انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہیں اور گووا میں رہائش پذیر تھیں، واقعہ سے متعلق ان کے اہل خانہ اور روسی سفارت خانہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق 24 سالہ اداکارہ کی موت مبینہ طور پر خودکشی کے باعث ہوئی ہے، اداکارہ گووا میں اپنے گھر میں رہائش پذیر تھیں جہاں کمرے کی چھت سے ان کی لاش لٹکی ہوئی ملی تاہم پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔

پولیس کے مطابق اداکارہ بوائے فرینڈ کو چھوڑنے کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، 2019 میں اداکارہ نے فوٹوگرافر کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج بھی کرائی تھی جبکہ ایک اور شخص انہیں بلیک میل بھی کررہا تھا لہذا تحقیقات کے دوران تمام افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان کی 176 رنز پر اننگز ڈکلئیر ، ویسٹ انڈیز کو 329 رنز کا ہدف دیدیا

Read Next

کراچی میں پولیس چور اور ڈکیتوں کو لگام نہ ڈال سکی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے