• ستمبر 20, 2021

بھارت کی دو ریاستوں میں جھڑپ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک، 70 زخمی

نئی دلی: پڑوسی ممالک میں بدامنی پھیلانے والا بھارت خود خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا۔ ریاست آسام اور میزورام میں علاقائی ملکیت پر جھڑپوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد مارے گئے جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

جھڑپوں کا آغاز آسام کی سرکاری افسر کی ایک گاڑی پر فائرنگ سے ہوا، ریاست میزرام کے اہلکاروں نے آسام کے آفیسر کی گاڑی کو بھی نظر آتش کر دیا۔ واقعہ کے بعد دونوں ریاستوں میں جھڑپیں چھڑ گئیں۔ لڑائی میں 6 پولیس اہلکار اور ایک شہری مارا گیا جبکہ 70زخمی ہوئے۔

جھڑپوں کے بعد کئی گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی گئی، دونوں ریاستوں میں لائلہ پور کی ملکیت پر جھگڑا ہے۔ جھڑپوں کے بعد آسام اور میزورام میں حالات سخت کشیدہ ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہروز کاشف کا ورلڈ ریکارڈ، کے ٹو سر کرنیوالے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے

Read Next

موسلا دھار بارشیں: بھارت، برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں سیلاب سب کچھ بہالے گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے