• فروری 25, 2021

بھارت کیخلاف انگلینڈ نے اہم ‘ہتھیار’ شامل کر لیے

بھارت کے خلاف انگلینڈ نے فاسٹ بولنگ اٹیک کو مضبوط کرتے ہوئے دو اہم بولرز کو ٹیم میں دوبارہ شامل کر لیا۔ دورہ بھارت کے لیے جوفر آرچر اور بین اسٹوک انگلینڈ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ دونوں بولرز کو دورہ سری لنکا کے لیے آرام دیا گیا تھا اور ان کی عدم موجودگی کے باوجود انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ باآسانی جیت لیا۔ دوسرا ٹیسٹ کا آغاز جمعہ سے ہوگا جس کے بعد انگلش ٹیم اگلے ماہ بھارت روانہ ہوگی جہاں وہ آسٹریلیا کو شکست دینے والی بلند مورال بھارتی ٹیم سے اسی کی سرزمین پر مدمقابل ہوگی۔ انگلش کپتان جوئے روٹ کا کہنا ہے کہ آرچر اور بین اسٹوک کی واپسی سے ٹیم کو زبردست بوسٹ ملے گا اور بھارت کے خلاف دونوں کھلاڑیوں کی دستیابی ٹیم کے لیے اہم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اچھا کھیل پیش کیا ہے وہ ہوم سیریز میں اپنی سرزمین کی کنڈیشن میں مزید بہتر کھیل پیش کرے گی لیکن ہم نے بھی بھرپور تیاری کی ہے اور زبردست مقابلے کی توقع ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

”ایٹمی فٹ بال“ ٹرمپ سے بائیڈن کو کیسے منتقل ہوا؟

Read Next

جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان دیگر انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان لانے میں مدد دے گا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے