• جون 22, 2021

بھارت: کوروناکیئرسینٹر میں آتشزدگی،13مریض ہلاک

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے کورونا کیئر سینٹر میں آتشزدگی سے کورونا وائرس سے متاثر13 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے کمرے(آئی سی یو) میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ آئی سی یو کے اے سی یونٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

واقعہ آج صبح 3 بجے پیش آیا جس کے سبب13 افراد کی موت ہوگئی۔ تشویشناک حالت میں ان مریضوں سمیت 21 مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مرنے والوں میں آٹھ مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے مرنے والوں میں6 انتہائی بزرگ تھے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر دو گھنٹے بعد قابو پالیا گیا تھا۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

بھارتی حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے2 لاکھ فی کس اورمتاثرین کیلئے50 ہزار فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ہی مہاراشٹر کے ایک اسپتال میں آکسیجن کی عدم دستیابی سے کم از کم 22 کورونا وائرس کے مریض جاں بحق ہوگئے تھے۔ آکسیجن لیک ہونے کی وجہ سے تقریبا آدھے گھنٹے تک اسپتال میں آکسیجن کی رسد معطل رہی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ٹی آئی کے2اراکین کی جہانگیرترین سےملاقات

Read Next

نیویارک: پاکستانی طالبہ پر تیزاب حملہ، ملزم کی نشاندہی کیلئے انعام کااعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے