• مئی 23, 2022

بھارت کوایک اور دھچکا، چین نے لداخ کے مزید علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا

بیجنگ:  چین نے بھارت کوایک اور دھچکا دیتے ہوئے لداخ کے مزید علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا، مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ ایشو قرار دینے والا بھارت لداخ تنازع کو اپنے پسندیدہ فورم کواڈ گروپ میں لے گیا۔

دوسری جانب مسئلہ کشمیرپر اٹوٹ انگ کا راگ الاپنے والا بھارت لداخ کے چین کے ساتھ تناؤ کو اپنے پسندیدہ فورم کواڈ گروپ میں لے گیا، بھارتی وزیرخارجہ جے شینکر نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز کواڈ گروپ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں لداخ کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، سلامتی کونسل کی قرارداوں کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت نے چین پر معاہدوں کی خلاف وزری کا الزام بھی لگایا ہے۔

بھارتی حکام اعتراف کرچکے ہیں کہ چین نے 60 سالوں میں لداخ کے 38 ہزارمربع کلومیٹر علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، یہ رقبہ بنگلہ دیش کےرقبے کے برابر ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکا، برطانیہ، جرمنی اور نیدرلینڈز نے اپنے شہریوں کو یوکرین سے واپس بلا لیا

Read Next

کالام شاہی گراؤنڈ میں سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول دوسرے روز بھی جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے