• اکتوبر 26, 2020

مودی نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی جے پی کی مسلم دشمنی اور نفرت آمیز منشور کی تکمیل کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ راکھی رام مندر کی تعمیر کے لیے تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی نے سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس سے قبل وزیراعظم مودی نے ہنومان گڑھی مندر میں بھومی پوجن کی رسومات بھی ادا کی تھی۔ 161 فٹ بلند رام مندر کی تعمیر میں دو سال اور 8 ماہ لگیں گے۔

خوف زدہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتظامیہ نے ایودھیا میں سخت سیکیورٹی نافذ کی اور جگہ جگہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے جب کہ مندر کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں صرف 175 مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔ ملک بھر میں خوف کی فضا قائم ہے اور مشتعل ہندو شاہراؤں پر جتھوں کی صورت میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔

گزشتہ برس آج ہی کی تاریخ یعنی 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی تھی اور رام مندر کے سنگ بنیاد کے لیے آج ہی کا دن مقرر کر کے بی جے پی نے مسلم دشمنی کا ثبوت دیا اور خود ہی  سیکولر اسٹیٹ ہونے کے دعوے کی قلعی کھول دی۔

یا د رہے  کہ جارحیت پسند مودی وزیراعظم بننے سے قبل رام مندر کی تعمیر کے لیے چلائی جانے والی پُر تشدد مہم میں سنگ بنیاد رکھنے کے لیے چاندی کی اینٹ کی رونمائی کرتے تھے اور ہندوؤں کے جذبات کو اکساتے تھے تاہم سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر انہوں نے یہ اینٹ استعمال نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 9 نومبر کو بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا حکم دیا تھا۔ مسجد کو 1992 میں بی جے پی کے مشتعل کارکنان نے منہدم کردیا تھا۔ اس وقت ایل کے ایڈوانی اور دیگر رہنماؤں نے بابری مسجد کے انہدام کے لیے مہم چلائی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عمران خان نے کشمیر کی صورت حال کو اجاگر کر کے بھارت کو تنہائی کا شکار کر دیا: محمود خان

Read Next

کشمیر ایسی صورتحال سے گزر رہا ہے جس کا اختتام آزادی ہے: وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے