• دسمبر 5, 2021

بھارت کا 19نومبر سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان

بھارت  نے بالآخر19نومبر سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کر دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے سکھ ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندر مودی سے راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی۔

 بھارت میں سکھوں کی تمام تنظیموں نے بھی کرتار پور راہداری کھولنے کے لیے مودی حکومت پر دباؤ ڈالا تھا جس کے بعد بھارتی حکومت  نے راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

باباگرو نانک کی 552 ویں سالگرہ پر بھارتی سکھوں کے لیے کرتار پور راہداری کھولی جا رہی ہے ۔بھارت نے کورونا کو بنیاد بنا کر 16 مارچ 2020 کو کرتار پور راہداری بند کردی تھی۔ 

بابا گرونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات 17سے 26 نومبر تک جاری رہیں گی۔ بھارت، امریکا، برطانیہ، افغانستان، کینیڈا سمیت دنیا بھر سے یاتری شریک ہوں گے۔

افغانستان سے طورخم بارڈر کے ذریعے یاتری پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ بھارت سے یاتری کل واہگہ بارڈر کے راستے آئیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹریفک جام کا مسئلہ، دبئی 2023 میں اڑنے والی گاڑی لانچ کرے گا

Read Next

Sports News | 16 November 2021 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے