• جنوری 28, 2022

بھارت کا زمین سے فضا میں عمودی سمت مار کرنے والے میزائل کا تجربہ

نئی دہلی: بھارت نے زمین سے فضا میں عمودی سمت مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی نیوی کیلئے تیار کردہ میزائل کا تجربہ اوڑیسہ کے ساحل کے قریب چندی پور کی ٹیسٹ رینج میں کیا گیا، بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے مطابق یہ میزائل 15 کلومیٹر کی حدود میں انتہائی قریب آ جانے والے ٹارگٹ کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔

بھارتی نیوی کا یہ شارٹ رینج میزائل زمین سے فضا میں عمودی پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور فائبر آپٹک جیروسکوپ کے ساتھ ساتھ تھرمل فیز ایکٹو راڈار سسٹم پر مشتمل ہے۔ میزائل کی اس سے قبل رواں فروری میں بھی آزمائش کی گئی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بجلی، گیس اور پٹرول مہنگا ہونے پر ایم کیو ایم کی آواز نہیں نکلتی: سعید غنی

Read Next

ایوارڈ یافتہ ریپر ڈریک “گریمی ایوارڈز ” نامزدگیوں سے دستبردار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے