• مئی 24, 2022

’بھارت نے فلم ’تارے زمیں پر’ اور پاکستان نے فلم ’طیارے زمیں پر‘ بنائی

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بھارت نے فلم
’تارے زمین پر‘ بنائی اور پاکستان نے ’فلم طیارے زمین پر‘ بنائی۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 3 سال مکمل ہونے پر فیاض الحسن چوہان نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام عقیدت پیش کیا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بھارت نے فلم ‘تارے زمیں پر‘ بنائی اور پاکستان نے فلم ‘طیارے زمیں پر‘ بنائی، عالمی سیاست کی پردہ اسکرین پر ‘طیارے زمیں پر‘ سپر ہٹ رہی۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ہم دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچانا چاہتے ہیں، امریکی صدر

Read Next

پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی، وزیر اعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے