• مئی 23, 2022

بھارت میں 14 شادیاں کرنے والا شخص گرفتار

نئی دہلی: بھارت میں 14 شادیوں کر کے جعلسازی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

 بھارتی ریاست اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والا 60 سالہ شخص بھارت کی 7 مختلف ریاستوں کی 14 خواتین سے شادی کر چکا ہے اور اس پر الزام ہے کہ وہ بیویوں کو چھوڑنے سے قبل ان سے رقم لے کر فرار ہو جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص خود کو ڈاکٹر متعارف کراتا اور اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین سے شادی کرتا تھا۔ پیرا ملٹری فورس کی ایک ملازم خاتون بھی اس جعلساز کا شکار بن چکی ہے۔

گرفتار ہونے والے شخص نے 48 سالوں میں 14 شادیاں کیں اور اس نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات سے انکار کیا ہے۔ ملزم نے پہلی شادی 1982 میں کی تھی جبکہ 2002 میں دوسری شادی کی۔ جن سے ملزم کے پانچ بچے ہیں۔

پولیس کے مطابق سال 2002 سے 2020 کے درمیان اس شہری نے دیگر خواتین کے ساتھ رشتوں کی ویب سائٹس کے ذریعے دوستی کی اور دیگر بیویوں کے بارے میں بتائے بغیر ان سے شادیاں کیں۔

ملزم اپنی آخری بیوی کے ساتھ بھونیشور میں رہ رہا تھا جو دہلی کے ایک اسکول میں پڑھاتی ہیں۔ ملزم کی دیگر شادیوں کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد آخری بیوی نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ ملزم کو کرائے کے مکان سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم درمیانی عمر کی خواتین سے شادی کرتا جن میں سے زیادہ تر طلاق یافتہ ہوتیں۔ یہ وہ خواتین تھیں جو دوبارہ شادی کرنا چاہ رہی تھیں اور ان کو چھوڑنے سے پہلے وہ ان سے رقم وصول کرتا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا:10فیصدسے کم شرح والے شہروں سے پابندیاں ختم

Read Next

انسانی دل کے خلیات سے تیار کردہ روبوٹک مچھلی تیار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے