• جون 22, 2021

بھارت میں کورونا کا قہر، مزید 3 ہزار 880 افراد لقمہ اجل بن گئے

نئی دہلی: بھارت میں کورونا سے تباہی پھیل گئی، مزید 3 ہزار 880 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ کورونا بحران میں بدترین کارکردگی پر مودی کی مقبولیت دو ہزار انیس کے بعد سے کم ترین شرح پر آگئی۔

بھارت میں ایک روز میں مزید 2 لاکھ 76 ہزار سےزائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ہندوستان کی 22 ریاستوں میں مثبت کیسز کی شرح پندرہ فیصد سے اوپر ہے۔ دوسری لہر کے دوران ڈھائی سو کے قریب ڈاکٹرز بھی جان سے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا مودی سرکار کو بھی لے ڈوبی، حکومت کی بدترین کارکردگی پر مودی کی مقبولیت دو ہزار انیس کے بعد سے کم ترین شرح پر آگئی ہے۔ عوام مناسب سہولیات نہ ملنے کا قصور وار نریندرا مودی کو ٹھہرانے لگے ہیں۔ بھارتی عوام لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے، حکام عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

غزہ لہو لہو، اسرائیلی حملے جاری، 64 بچوں اور 38 خواتین سمیت 227 فلسطینی شہید

Read Next

کولمبیا میں حکومت مخالف احتجاج چوتھے ہفتے بھی جاری، ہزاروں افراد کی شرکت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے