• اکتوبر 19, 2021

بھارت میں کسانوں کو گاڑی تلے کچل کر مارنے والا یونین منسٹر کا بیٹا گرفتار

نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کو اپنی گاڑی تلے کچل کر مارنے والے یونین منسٹر کے بیٹے کو آخر کار گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو گاڑی تلے کچلنے کے واقعہ کے مرکزی ملزم اشیش مشرا کو گرفتار کر لیا گیا۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق اسے تفتیش میں تعاون نہ کرنے پر حراست میں لیا گیا۔

ملزم کا والد اجے مشرا مودی حکومت میں وزیر مملکت برائے داخلہ ہے۔ کسان تحریک نے مرنے والوں کی یاد میں لکھیم پور کھیری میں مظاہرہ کرنے اور مشعل بردار ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

روس میں طیارہ گرکر تباہ،15افراد ہلاک

Read Next

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے بھاری انعامی رقم کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے