• جنوری 28, 2021

بھارت میں کسانوں کا مودی سرکار کیخلاف احتجاج جاری، کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان

نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کا مودی سرکار کے خلاف احتجاج جاری ہے، مختلف ریاستوں سے مزید کاشتکار دلی پہنچ رہے ہیں۔ اٹھارہ روز سے دلی کا گھیراؤ جاری ہے کل ملک گیر ہڑتال ہو گی۔

مظاہرین نے اترپردیش کے ضلع گوتم نگر اور ریاست ہریانہ کے اضلاع امبالا اور کرنال میں ٹال پلازہ پر قبضہ کر لیا اور گاڑیوں کو بغیر فیس کے جانے دیا۔ کل ملک گیر احتجاج کی کال پر مختلف شہروں سے کسانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

حکومت نے مظاہرین کو دلی میں داخلے سے روکنے کے لیے ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کر دیئے۔ کسان ڈپٹی کلیکٹروں کے دفاتر اور بی جے پی رہنماؤں کے گھروں کے باہر بھی مظاہرہ کریں گے۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ٹویٹ میں مظاہروں کے دوران 11 کسانوں کے دم توڑنے کی خبر شیئر کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ زرعی قوانین کو ختم کرنے کے لئے مزید کتنی قربانیاں دینا ہوں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

قبائلی اضلاع میں درختوں کی بے دریغ کٹائی سے قدرتی حسن ماند پڑ گیا

Read Next

چلی میں حکومت مخالف مظاہرے، پولیس سے جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے