• اکتوبر 16, 2021

بھارت میں کسانوں کا آج یوم سیاہ، خواتین کا مودی سرکار کی ارتھی جلانے کا پلان

نئی دہلی:  بھارت میں کسانوں کے احتجاج کو چھے ماہ مکمل ہو گئے، کاشتکار آج مودی حکومت کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ ہر کسان کے گھر پر سیاہ پرچم لہرا دیا گیا، خواتین نے مودی سرکار کی ارتھی جلانے کا پلان بنا لیا۔

بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج چھے ماہ سے مسلسل جاری ہے، آج کاشتکار مودی سرکار کے خلاف یوم ِ سیاہ منا رہے ہیں۔سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھی اپنے گھر پر کالا جھنڈا لہرا دیا۔ ان کا کہنا تھا مودی سرکار پنجاب کی ترقی کو روکنا چاہتی ہے۔

کسان رہنماوں کا کہنا ہے چھے ماہ کیا چھے سال بھی لگ گئے، متنازع قوانین رد کروا کر ہی واپس لوٹیں گے۔ دلی کے ارد گرد غازی پور، سنگھو اور ٹکری بارڈر پر ہزاروں کسان دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

کالے قوانین کے خلاف جاری تحریک میں خواتین کسان بھی مردوں کے شانہ بشانہ ہیں، بھارتی پنجاب میں خواتین نے جگہ جگہ کارنر میٹنگز منعقد کیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کی تیسری لہر، مہلک وائرس مزید 65 جانیں لے گیا، 2724 نئے کیسز رجسٹرڈ

Read Next

موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہترین رہی، وزیر اعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے